بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی کمپنی یونائیٹڈ لانچ الائنس کا بھاری راکٹ "ولکن (Vulcan)" اتوار 24 نومبر 2026 کو لانچنگ کے بعد راستے میں ناکام ہو گیا اور ایمیزون کے 40 انٹرنیٹ سیٹلائٹس تباہ ہو گئے۔ یہ حادثہ لانچنگ کے تقریباً 10 منٹ بعد پیش آیا۔ اس کی لانچنگ ـ اس سے پہلے ـ فیولنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ایک بار ملتوی کیا گیا تھا اور اس بار لانچنگ سے 20 سیکنڈ پہلے ایک مختصر سا توقف بھی ہؤا، لیکن بالآخر امریکی مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 12:40 بجے لانچ کیا گیا۔ ٹھوس ایندھن والے بوسٹرز نے اس بار معمول کے مطابق کام کیا، لیکن پہلے مرحلے کے میتھین انجنوں نے متوقعہ وقت سے زیادہ کام دکھایا۔ اس مرحلے کی علیحدگی کے بعد اوپر کے مرحلے اس سیٹلائٹ کیریئر کے ہائیڈروجن انجن 12.25 منٹ کے لئے اسٹارٹ کئے گئے، اور کمپنی کے مطابق خرابی غالباً اسی مرحلے میں پیش آئی۔ اب انجینئروں کو راکٹ کا مکمل جائزہ لینا ہوگا اور ممکن ہے کہ وجہ واضح ہونے تک ولکن کی مزید لانچنگز کو روک دیا جائے۔
یہ ناکامی ایمیزون کے لیو سیٹلائٹ نیٹ ورک کی توسیع کے لئے بہت سنگین، قرار دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جیف بیزوس (Jeff Bezos) کی کمپنی بلیو اوریجن، جو ایمیزون کی ایک اور لانچنگ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے، مئی 2026 میں "نیو گلین (New Glenn)" راکٹ کے لانچ پیڈ پر پھٹنے کا سامنا کر چکی ہے اور ایمیزون نے اس راکٹ سے 24 لانچیں بک کی تھیں اور اب ولکن کی ناکامی ایمیزون کے سیٹلائٹ منصوبے میں مزید تاخیر کا سبب بنے گی۔
امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کی شرائط کے مطابق ایمیزون کمپنی 31 جولائی 2026 تک 1600 سیٹلائٹس مدار میں بھیجنے کی پابند تھی، لیکن اس کے نیٹ ورک میں اب تک صرف تقریباً 390 فعال سیٹلائٹس موجود ہیں۔ کمپنی کا ارادہ ہے کہ جولائی 2029 تک اپنے سیٹلائٹس کی تعداد 3232 تک پہنچائے، لیکن حالیہ ناکامی نے اس ہدف کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

ایمیزون کمپنی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ کسی بھی آپریٹر نے یہ پیش گوئی نہیں کی تھی کہ بھاری راکٹوں کے تینوں بڑے لانچ پروگرام بیک وقت اور بار بار شدید تاخیر کا شکار ہوں گے، جس نے ایمیزون لیو کے تمام حفاظتی وقتی مارجن ختم کر دیئے ہیں۔
اب ولکن کی ناکامی نے بھی ان مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور ایمیزون کے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی توسیع کے مستقبل کو مزید غیر یقینی بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ کسی بھی ذریعے نے مئی سے اب تک، امریکہ کی خلائی ناکامیوں کی وجوہات کی طرف اشارہ نہیں کیا ہے اور لگتا ہے کہ اس حوالے سے شدید قسم کا سنسر شپ برقرار ہے جس کا سبب فی الحال نامعلوم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ